میراجیون ساتھی کیساہوگا؟مایاعلی نے خصوصیات بتادیں
شادی کے لیے بالکل تیار ہوں لیکن کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی،فیملی کاکوئی دباؤنہیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مایا علی نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل ہونے پر خاموشی توڑ دی۔
مایا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے رمضان کے خصوصی شو میں اپنی کزنز کے ساتھ شرکت کی جہاں ان سے ان کی شادی کے بارے میں بھی سوال کیا گیاتواس موقع پرانہوں نے بتایا کہ میں اس معاملے میں کسی جلد بازی میں نہیں ہوں۔
مایا علی نے کہا کہ مجھ پر خاندان کی طرف سے شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے،میں شادی کے لیے بالکل تیار ہوں، لیکن اس پر کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، میں چاہتی ہوں کہ جب مجھے صحیح شخص ملے، تب ہی زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کروں۔
مایا علی نے انکشاف کیا کہ میری والدہ بعض اوقات شادی کو لے کر فکر مند ہو جاتی ہیں،تاہم میرے بھائی اور کزنز ہمیشہ میری حمایت کرتے ہیں اور والدہ کو سمجھاتے ہیں کہ مایا کو اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بھائی اور کزنز کا کہنا ہے کہ مایا کی شادی اس وقت ہو گی جب اسے ایک اچھا ہمسفر ملے گا اور وہ چاہتے ہیں کہ والدہ اس پرزیادہ پریشان نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور نے 4 شادیوں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی
مایا علی نے کہا کہ میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بناؤں گی جو میری والدہ کا احترام کرے، میرے کام کو سمجھے اور اس کی قدر کرے، میری زندگی اور کیریئر کو سپورٹ کرے۔