تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)کہیں دھوپ تو کہیں گہرے بادل،محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم اور مالاکنڈمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور زیریں حصوں میں گرم رہنے کی توقع ہے۔
وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، آزادکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش متوقع ہے۔
کراچی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 35 ڈگری ہو گا ،شہر کا موجودہ پارہ 26 ڈگری ہے ، شہر کا کم سے کم پارہ 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے ، مغرب سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،کراچی آلودہ ترین شہروں میں پانچواں شہر بن گیا۔