ہارنے پر لوگ ناراض،نیوزی لینڈ میں اصل تیاری ایشیا کپ، ورلڈ کپ کی کر رہے ہیں: عاقب جاوید

Mar 20, 2025 | 13:52:PM
 ہارنے پر لوگ ناراض،نیوزی لینڈ میں اصل تیاری ایشیا کپ، ورلڈ کپ کی کر رہے ہیں: عاقب جاوید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے ٹیم کی تشکیل نو کے مرحلے سے گزرنے کا مقصد یہ نہیں کہ جیتنا نہیں ہے۔

آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا پاکستان ٹیم کم بیک کرے گی اور ٹیم سیریز جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا تشکیل نو کے مرحلے سے گزرنے کا مقصد یہ نہیں کہ جیتنا نہیں ہے جن کھلاڑیوں نے ملک سے باہر کم کرکٹ کھیلی ہو تو مسائل ہوں گے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا دو میچ ہار گئے تو لوگ ناراض ہیں، لوگ ہر وقت جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، ہم بھی یہ ہی چاہتے ہیں لیکن کبھی تھوڑی دیر ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی میں فتح ،بھارتی بورڈ کا اپنی ٹیم کیلئے 58 کروڑ روپے انعام کا اعلان

انہوں نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی والی بات 4 سال پرانی ہو گئی، جو ٹیم ٹی ٹونٹی میں بہتر تھی اس کو بھی 2 سال ہو گئے، 2 سال میں کرکٹ بدل گئی ہے۔

عبوری ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا ایشیا کپ اور ورلڈ کپ دونوں اہم ایونٹ بھارت میں ہیں، ایشیا کی وکٹوں پر لمبے سکور ہوتے ہیں۔

 جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا  میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا، کھلاڑیوں کو مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو اعتماد ملے گا وہ ایشیا کی کنڈیشن میں بہت کام آئے گا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان ٹیم اصل تیاری تو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی کررہی ہے، صائم ایوب اور فخر زمان جب اس ٹیم کو جوائن کریں گے تو اچھی ٹیم بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بولر کو 4 چھکے پڑ جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے، شاہین شاہ آفریدی کو بھی اپنی گیم کو بڑھانا ہو گا۔