لیسکوکےسسٹم پر سرپلس بجلی ہونےسےمشکلات بڑھنےلگیں

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو ملک بھر میں سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنیوالی سب سے بڑی کمپنی بن گئی۔
دستاویزات کے مطابق کمپنی میں سولر پینلز سے بجلی کی پیداوار 1300 میگاواٹ تک پہنچ گئی،ایک سال کے دوران لیسکو میں 600 میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا،لیسکومیں 83 ہزار صارفین نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوارشروع کررکھی ہے۔
گھریلو،کمرشل وصنعتی صارفین کیساتھ ساتھ ٹیوب ویلزبھی سولرسسٹم پرمنتقل کئے گئے ہیں،سولرپینلزسےبجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہونےسےلیسکومیں بجلی کی طلب کم ہو گئی۔لیسکوکےسسٹم پراس وقت سرپلس بجلی ہونےسےمشکلات بڑھنےلگیں۔
صارفین نےلیسکوکی بجائےسولرسسٹم سےبجلی کااستعمال شروع کررکھاہے۔