"فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر" عاطف اسلم کی نئی نعت بھی مقبول

Mar 20, 2025 | 14:39:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف گلوکارعاطف اسلم نے نئی نعت"فاصلوں کو تکلف" ریلیز کردی۔

عاطف اسلم ایک بار پھر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی پرسوز آواز کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں،وہ اس سے قبل بھی رمضان المبارک کے موقع پر کئی مشہور حمدیہ کلام اور نعتیں پیش کر چکے ہیں۔

عاطف اسلم کی تازہ ترین نعت محبت، عقیدت اور روحانی جذبات کی ترجمانی کرتی ہے،ان کی پہلے پڑھی گئی نعتوں اور حمدیہ کلام کوبھی دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے پسند کیاہے، تاجدارِ حرم تویوٹیوب پر ملینز میں ویوز حاصل کر چکی ہے ۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کی آواز میں "فاصلوں کو تکلف" بھی روحانی سرشاری کا باعث بنے گی۔