معروف آسٹریلوی گلوکارہ نے طلاق کیلئےعدالت سے رجوع کر لیا

Mar 20, 2025 | 14:57:PM

(ویب ڈیسک) معروف آسٹریلوی گلوکارہ سیا Sia نے دوسرے شوہر ڈینیل برنارڈ سے شادی کے دو سال بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی۔

49 سالہ گلوکارہ سیافرلرنے طلاق کی درخواست لاس اینجلس کی عدالت میں جمع کروائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے طلاق کی وجہ ناقابلِ مصالحت اختلافات کو قرار دیا ہے،عدالتی دستاویزات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سیا نے اپنے تیسرے بچے کو 27 مارچ 2024ء کو جنم دیا۔

سیا اپنے بیٹے کی قانونی اور جسمانی تحویل چاہتی ہیں،تاہم اپنے سابق شوہر کو ملاقات کے حقوق دینے کے لیے  تیار ہیں۔

گلوکارہ نے دسمبر 2022ء میں ڈینیل برنارڈ سے شادی کی تھی،اس شادی میں صرف 6 مہمان شریک ہوئے تھے،سیا اس سے قبل 2014ء سے 2016ء تک فلم میکر Erik Anders Lang کے ساتھ شادی کے بندھن میں رہ چکی ہیں، 2019ء میں انہوں نے 2 بچوں کو گود لیا تھا۔

سیا نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز 1990ء کی دہائی میں ایسڈ جاز بینڈ Crisp کے ساتھ کیاتھا،1997ء میں بینڈ کے ختم ہونے کے بعد پہلا اسٹوڈیو البم OnlySee آسٹریلیا میں ریلیز کیا۔

مزیدخبریں