جدہ سے  لاہور آنیوالے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا 

Mar 20, 2025 | 15:47:PM
 جدہ سے  لاہور آنیوالے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جدہ سے  لاہور آنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  پی آئی اے ذرائع  نے بتایا کہ پرواز پی کے 860 میں 300 مسافر اور عملہ سوار تھا۔

پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو نقصان پہنچا، اس کے بعد طیارے کو  گرائونڈ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ایئر کرافٹ انجینئر جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہناہےکہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے ہے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ائیر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جا رہے ہیں،بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کے لئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردیا جائے گا،جہاز متاثر ہونے کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں، ان کا ائیرپورٹ پر مسلسل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

ترجمان  پی آئی اے کے مطابق لاہور ائیر پورٹ بالخصوص رن وے کے اطراف آبادی کا بے ہنگم پھیلاو اور شادی ہالوں کی وجہ سے طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سدباب کیلئے سنجیدہ اقدامات لئے جانے چاہیں۔  

خیال رہے کہ ملک بھر کے کسی بھی ایرپورٹ پر طیاروں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب نہیں کیا گیا،پرندے ٹکرانے سے ہر سال ایرلاینز کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

ایوی ایشن حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرندے طیارے کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ 

مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا میسجز کے حوالے سے اہم تبدیلی کرنیکا اعلان