سرکاری ملازمین کو عید سے قبل بونس دینے کا اعلان

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو رہا ہے، عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
مسلمان روزے اور عبادات کرنے کے ساتھ اب عید کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں، اس بڑے تہوار سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ انہیں عید بونس دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے اپنے ان تمام سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر 6,800 روپے کا بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے جو پیداوار سے متعلق بونس سسٹم میں شامل نہیں ہیں،رپورٹ کے مطابق یہ بونس ریاست کے ان سرکاری ملازمین کو دیا جائے گا جن کی تنخواہ 44 ہزار روپے ماہانہ سے کم ہے۔
اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کو تہوار الاؤنس اور 3500 روپے ایکس گریشیا بھی ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سفاک بیوی نےشوہر کو قتل کرکے لاش ٹکڑے ٹکڑے کردی