جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے،رمضان کی برکتوں سے فیض یاب ہو جائیں

Mar 20, 2025 | 16:46:PM
جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے،رمضان کی برکتوں سے فیض یاب ہو جائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا برکتوں والا مہینہ بڑی تیزی سے اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اب بھی وقت ہے اس رمضان کی برکتوں سے فیض حاصل کر لیجئے۔ اپنے رب کو راضی کر لیجئے۔ آپس کے رشتوں کو بہتر کر لیجئے۔ اگر کوئی ناراض ہے تو اسے منا لیجئے۔ اس مبارک مہینے کی ساعتیں گزرنے سے قبل اس کے ایک ایک لمحہ کا فائدہ اٹھا لیجئے۔اللہ پاک آپ سے راضی ہو جائینگے۔
ٌ*رمضان المبارک  کے مہینے میں دوسروں کیلئے اپنا دل صاف کر لیں اور معافی طلب کریں،دل میں اگر کسی کے لئے ناراضگی یا بغض ہے تو اسے ختم کر دیں۔رشتہ داروں، دوستوں اور جاننے والوں سے صلح کریں اور اگر کسی کا دل دکھایا ہے تو جلد سے جلد ان سے معافی مانگ لیں۔
اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور آئندہ بہتری کی نیت کریں۔
ٌ* اس ماہ مقدس میں صدقہ و خیرات میں اضافہ کریں،مستحق لوگوں کی مدد کریں، چاہے کھانے، کپڑوں، یا مالی امداد کی صورت میں ہو۔زکوٰۃ کی ادائیگی جلد سے جلد کریں اور یہ دیکھیں کہ کہیں کسی کا حق باقی تو نہیں۔یتیموں، بیواؤں اور مساکین کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کریں۔
ٌ* اس رحمتوں والےمہینہ میں نماز کی پابندی کو یقینی بنائیں،اگر نماز میں کوتاہی ہو رہی ہے تو ابھی سے وقت پر پڑھنے کی عادت ڈالیں۔
تہجد، اشراق اور چاشت کی نماز پڑھنے کا اہتمام کریں۔بچوں کو نماز پڑھنے کیلئے مسجد بھیجیں اور جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کی تلقین کریں۔
ٌ*رمضان کے مہینہ میں قرآن سے مضبوط تعلق قائم کریں۔روزانہ قرآن کی تلاوت کریں، اس کا ترجمہ اور تفسیر سمجھنے کی کوشش کریں۔اگر قرآن ٹھیک سے نہیں پڑھ سکتیں تو کسی خاتون استاد یا خواتین کے لئے مختص مدرسے سے سیکھنے کا ارادہ کریں۔قرآن میں دیئے گئے احکامات پر غور کریں اور انہیں اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کریں۔
ٌ* ماہ رمضان میں دعا اور توبہ کو زندگی کا حصہ بنائیں،اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی سچی توبہ کریں اور آئندہ ان سے بچنے کا عزم کریں۔
اپنی اور دوسروں کی بھلائی کے لئے دل سے دعائیں کریں۔استغفار اور درود شریف کو اپنی زبان پر ہمیشہ جاری رکھیں۔ یہاں تک کہ کھانا بناتے وقت بھی اللہ کا ذکر کرتے رہیں۔
ٌ* مبارک مہینہ میں روزے کے فضائل اور مسائل سیکھیںروزے کے تمام فقہی مسائل کا علم حاصل کریں تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔
روزے کے اصل مقصد، یعنی تقویٰ اور قربِ الٰہی پر توجہ دیں۔کھانے اور پینے میں اعتدال کی عادت ڈالیں تاکہ رمضان میں آسانی ہو۔
ٌ*رحمتوں کے اس مہینہ میں حسنِ اخلاق کو اپنائیں،نرم لہجے میں بات کریں، دوسروں کو معاف کریں اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔والدین، بہن بھائیوں، اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں۔کسی کے ساتھ بحث و تکرار سے گریز کریں اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔
ٌ* اس ماہ میں مالی اور گھریلو تیاری کریں،رمضان میں اسراف سے بچنے کے لئے سادہ اور کم خرچ کھانے کا انتظام کریں۔جتنی ضرورت ہو اتنا ہی سامان گھر لائیں۔افطار میں سادگی اپنائیں اور دوسروں کو کھلانے کا انتظام کریں۔
ٌ*رمضان کے لئے نیک اعمال کی فہرست بنائیں کہ رمضان میں کون سے نیک اعمال زیادہ کرنے ہیں، جیسے تہجد، قرآن خوانی، صدقہ اور محتاجوں کی مدد۔اپنے روز و شب کو عبادت اور بھلائی کے کاموں میں گزارنے کی منصوبہ بندی کریں۔یہ ارادہ کریں کہ روزانہ کوئی ایک نیک کرنا ہے اور اسی بات کی تلقین بچوں کو بھی کریں۔
ٌ* رمضان المبارک کے مہینہ میں نیت اور ارادے کو پختہ کریں،دل میں یہ عزم کریں کہ اس رمضان کو پچھلے تمام رمضان سے بہتر بنائیں گے۔صرف ظاہری طور پر نہیں بلکہ دل سے اللہ کی رضا کے لئے عمل کریں گے۔اپنی روحانی ترقی کے لئے سچے دل سے کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی سے 3 ارب روپے کا فائدہ ہوا، مالی نقصان کی خبریں بے بنیاد ہیں:پی سی بی