ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود افاقہ نہ ہوا، شہری نےیوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرلیا

Mar 20, 2025 | 17:14:PM
ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود افاقہ نہ ہوا، شہری نےیوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)32 سالہ راجا بابو کئی دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلا تھا اور متعدد ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ ملنے پر اس نے خود اپنا آپریشن کرنے کا فیصلہ کی،یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خود اپنا آپریشن کرنے کی کوشش کرنے والے راجا بابو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا سے تعلق رکھنے والے راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل  سٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور بے ہوشی کے انجیکشن خریدے،بدھ کی صبح اس نے اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا  لیکن کچھ دیر بعد بے ہوشی کی دوا کا اثر ختم ہوتے ہی شدید تکلیف میں مبتلا ہو گیا اور چیخنے لگا،اس کی چیخیں سن کر اہل خانہ حیران رہ گئے اور فوراً اسے ہسپتال منتقل کیا،واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے راجا بابو کے بھتیجے راہول نے بتایا کہ اس کے چچا نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خود آپریشن کرنے کی کوشش کی۔

راہول نے مزید بتایا کہ 18 سال قبل راجا بابو کی اپنڈکس کی سرجری ہو چکی تھی لیکن حالیہ دنوں میں وہ دوبارہ پیٹ درد میں مبتلا تھا، جب ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود افاقہ نہ ہوا تو اس نے خود اپنا علاج کرنے کا فیصلہ کیا  تاہم، حالت بگڑنے پر اسے فوری طور پر آگرہ کے ایس این ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خوشی کا عالمی دن،دنیا کا خوش ترین مسلم ملک کونسا ؟کس ایشیائی ملک نے یہ اعزاز اپنے نام کیا؟