مسلم لیگ (ن)کی خاتون رکن اسمبلی کی شکایت پر لاہور پولیس کے افسر سمیت 6 اہلکار معطل

Mar 20, 2025 | 17:57:PM
مسلم لیگ (ن)کی خاتون رکن اسمبلی کی شکایت پر لاہور پولیس کے افسر سمیت 6 اہلکار معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کی شکایت پر لاہور کے جوہر ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او، محرر اور چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی سے پولیس کی بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون رکن نے واقعہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اٹھایا تھا،شازیہ عابد نے کہا کہ میرا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی سے واپس آرہے تھے، تھانہ جوہر ٹاؤن کے اہلکاروں نے انہیں روکا اور ہراساں کیا۔

خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پولیس اہلکار میرے بچوں سے 2 لاکھ رشوت مانگتے رہے،ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہونے پر کہ بچے کی والدہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں، پولیس والے انہیں ڈراتے رہے اور رابطہ ہونے پر چھوڑ کر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ سٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر میں 11.09 ارب ڈالر اضافہ