جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنیوالے ہارڈ کور دہشت گرد تھے جو مارےگئے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Mar 20, 2025 | 19:17:PM

(عیسی ترین) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ اب صوبے کے مسائل یہی پر ڈسکس  ہوں گے اور حل کئے جائیں گے،جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنیوالے ہارڈ کور دہشت گرد تھے جو مارےگئے،انہین ایدھی فاونڈیشن کےذریعےدفنایا گیا ہے۔
 وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر وفاقی وزراء اور سیکریٹریز  آئے اور صوبے کے مسائل پر اجلاس ہوا،صوبے میں امن وامان سمیت 47 نکات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ہم نےفیصلہ کیاکہ وفاقی محکموں سے متعلق صوبے کے مسائل پر ہر2ماہ بعد اجلاس کریں گے،بلوچستان کے عوام کی طرف سے وزیراعظم اور وفاقی وزراءکا شکریہ ادا کرتے ہیں،اب صوبے کے مسائل یہی پر ڈسکس  ہوں گے اور حل کئے جائیں گے،سرفراز بگٹی نے کہا کہ اجلاس میں کچھ نکات پر فیصلے بھی لئے گئے،اجلاس میں لاپتہ افراد سمیت کچھ قوانین پر بھی بات ہوئی،وزیراعظم نے صوبے کے زمینداروں کو سولر پینل سسٹم کا منصوبہ دیا۔وزیراعظم کاشکرگزارہوں کہ اتنا میگا پراجیکٹ بلوچستان کو دیا،زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے منصوبےکےحوالے سے سردار اویس لغاری کابھی شکرگزار ہوں،بہت بڑا میگاپراجیکٹ ہے،وفاق نے14ارب دئیےتھے وہ استعمال ہوچکےہیں، صدر ، وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی بلوچستان آمد پران کا شکرگزارہوں۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنیوالے ہارڈ کور دہشت گرد تھے جو مارےگئے،انہیں ایدھی فاونڈیشن  کے ذریعےدفنایا  گیا، یہ لوگ پاکستان توڑناچاہتےہیں،دہشت گردوں کو نتائج کاسامنا کرنا پڑےگا،دہشت گردوں کو گلوریفائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ و
دہشت گردوں کو گلوریفائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کا آمنا سامنا،صحافی کے سوال پردونوں نے کیا جواب دیا؟

مزیدخبریں