سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی انگلینڈ بیٹر پر پابندی کی حمایت

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بھارتی بورڈ کی جانب سے انگلینڈ بیٹر پر دو سال کی پابندی کو درست قرار دے دیا۔
انڈین کرکٹ بورڈ نے پابندی کا فیصلہ انگلش بلے باز کی جانب سے آئی پی ایل میں 6.25 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہونے کے بعد اپنا نام واپس لینے کے بعد کیا، ہیری بروک کو دہلی کیپیٹلز نے آئی پی ایل آکشن میں خریدا تھا۔
بی سی سی آئی قوانین کے مطابق اگر کسی کھلاڑی کو نیلامی میں خریدا جاتا ہے اور وہ کھلاڑی پھر نام واپس لینے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس پر دو سال تک پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس حوالے سے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں بی سی سی آئی کی پوزیشن سمجھتے ہیں۔ کھلاڑی اپنی مطلوبہ قیمت نہ ملنے پر اپنا نام واپس نہیں لے سکتے۔ اس طرح نام واپس لینے کی اجازت ایمرجنسی صورتوں میں ہی ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں :آئی پی ایل میں بڑی پابندی کا خاتمہ، باولرز کی موجیں لگ گئیں