انجری سے واپس آرہا ہوں،اچھا کرنے کی کوشش کرونگا،وسیم جونیئر

Mar 20, 2025 | 20:31:PM
انجری سے واپس آرہا ہوں،اچھا کرنے کی کوشش کرونگا،وسیم جونیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر کاکہنا ہے کہ انجری سے واپس آرہا ہوں تھوڑا مشکل ہوگا،اچھا کرنے کی کوشش کرونگا۔

محمد وسیم جونیئر نے ایل سی سی اے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا فوکس ون ڈے سیریز پر ہیں ٹی ٹونٹی سیریز کا ٹی ٹونٹی سکواڈ ہی بتا سکتا ہے،شاہین اور حارث سینئر باولرز ہیں ان کی کمی محسوس کرینگے۔

ان کاکہناتھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز فاسٹ باولرز کیلےت سازگار ہوتی ہے،وہاں اچھا کرنے کی کوشش کرونگا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: