43ہزار سے زائد کتابیں چوری،عملہ ملوث یا بڑا افسر پولیس تحقیقات میں مصروف

Mar 20, 2025 | 20:49:PM

(عظمت بزدار )تونسہ شریف میں سرکاری کتب کے ویئر ہاوس میں یکم کلاس سے لیکر دہم کلاس تک کی 43ہزار سے زائد کتابیں چوری ہو گئیں تو محکمہ ایجوکیشن کو  ہوش آگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور وئیر ہاوس انچارج عبدالطیف کی مدعیت میں کتابیں چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں پانچ نامزد ملازمین تین نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق 10 مارچ سے پتہ چلا کہ کتابیں چوری ہو رہی ہیں۔ جبکہ ترجمان پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا کہ کتابیں  چوری کرنے میں صرف یہ چھوٹا عملہ ملوث ہے یا بڑے آفیسر کا بھی ہاتھ ہے۔ اس سلسلے میں ایک نامزد ملزم کو حراست میں لیکر باقاعدہ تفتیش کا اغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار

مزیدخبریں