(24 نیوز)ملائیشیا کی حکومت نے دس سال قبل لاپتہ ہونے والی ملائیشین ائیرلائن ایم ایچ 370 کی دوبارہ تلاش کی منظوری دے دی ہے۔
گمشدہ فلائٹ کے ملبے کو تلاش کرنے کی ذمہ داری ٹیکساس کی انفینٹی کمپنی کو دی گئی ہے جس کو ناکام تلاش پر رقم کی ادائیگی نہ کرنے کی شرط پر معاہدہ کیا گیا ہے۔
اگر کمپنی گمشدہ جہاز کا ملبہ تلاش نہ کر سکی تو اس کو کوئی رقم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی لیکن اگر جہاز کا ملبہ مل گیا تو کمپنی کو 70 ملین ڈالر ادا کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بوئنگ کمپنی کا طیارہ 777 آٹھ مارچ 2014 کو پرواز بھرنے کے بعد ریڈار سے لاپتہ ہو گیا تھا، جہاز میں اس وقت مجموعی طور پر 239 مسافر سوار تھے۔
طیارے میں زیادہ تر چینی مسافر سوار تھے جوکہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور سے بیجنگ جا رہے تھے۔ طیارے کی کچھ ماہ تک تلاش کے بعد اس کو تباہ شدہ قرار دیا گیا تھا لیکن ابھی تک اس جہاز کا کوئی ملبہ نہیں مل سکا۔
یہ بھی پڑھیں :خوشی کا عالمی دن،دنیا کا خوش ترین مسلم ملک کونسا ؟کس ایشیائی ملک نے یہ اعزاز اپنے نام کیا؟