حکومت سے علیحدگی کی دھمکی،احسن اقبال کا ایم کیو ایم قیادت سے رابطہ

Mar 20, 2025 | 20:59:PM
حکومت سے علیحدگی کی دھمکی،احسن اقبال کا ایم کیو ایم قیادت سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی کام آگئی،ایم کیو ایم پاکستان سے وفاقی حکومت نے رابطہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی آن لائن میٹنگ ہوئی،میٹنگ میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، جاوید حنیف اور خواجہ اظہار الحسن شریک تھے،اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،وفاقی وزیر نے کہاکہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے تمام تحفظات دور کرینگے ،ایم کیو ایم کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں گے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما سید امین الحق نے وفاقی حکومت کے مطالبات نہ ماننے کا شکوہ کیا تھا ،سید امین الحق نے اپنے بیان میں اپوزیشن بینچوں میں بیٹھنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: