رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ کل اختتام پذیر ہوگا، ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں

Mar 20, 2025 | 21:10:PM

(24نیوز)رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ کل اختتام پذیر ہوگا، ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ گئیں۔

ملک بھر کی طرح اسلام آباد کی مساجد میں بھی اعتکاف تیاریاں مکمل ہو گئیں، ہزاروں کی تعداد میں فرزاندان اسلام کل اعتکاف بیٹھیں گے۔

فیصل مسجد اور اسلام آباد کی دیگر مساجد میں اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، فیصل مسجد میں 600 سے زائد لوگ اعتکاف بیٹھیں گے۔

فیصل مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعتکاف بیٹھنے والوں سے اس سال بھی کوئی فیس نہیں لی، اعتکاف بیٹھنے والوں کے کھانے پینے کیلئے مسجد کے احاطے میں سٹال لگا دیئے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق فیصل مسجد میں آخری عشرے میں قیام اللیل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں