مفتاح اسماعیل غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،سردار اویس لغاری 

Mar 20, 2025 | 21:12:PM
مفتاح اسماعیل غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،سردار اویس لغاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ

مفتاح اسماعیل نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے،حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی،نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں،سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے، اگلے8سالوں کے اندر سولر نیٹ میٹرنگ کی تعداد 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ جائے گی،سولر نیٹ میٹرنگ کے مستقبل کے صارفین تین سے چار سال میں اپنی سرمایہ کاری کی رقم پوری کریں گے،  آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی سے 1500 ارب سے زائد کا فائدہ حاصل کیا گیا ہے جس کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام تک جلد منتقل کیا جائے گا۔

سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پچھلے سال قومی گرڈ پر 55 فیصد سے زائد کلین انرجی تھی جس میں ہائیڈل، سولر، ونڈ اور نیوکلیئر پاور شامل ہیں،اگلے چند سالوں میں کلین گرین انرجی کی شرح 85 فیصد تک پہنچ جائے گی،پاکستان میں کلین گرین انرجی گرڈ ہونے پر فخر ہونا چاہئے، مفتاح اسماعیل نے چینی کی قلت اور برآمد کے معاملے پر بے جا تنقید کی، حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے چینی اور گندم کی فراہمی مستحکم رکھنے کے لئے بروقت فیصلے کئے، یہ بات قابلِ افسوس ہے کہ وہ شخص جو خود وزیر خزانہ رہ چکا ہے، آج معاشی مسائل کو سیاست کی نظر کر رہا ہے۔حکومت توانائی، زراعت اور معیشت میں بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ اصلاحات ہوئیں، انہیں قبول نہ کرنا بہت بڑی بدقسمتی ہے، سابق وزیر خزانہ کی طرف سے اعداد و شمار کے بغیر ہوائی بیانات دینا انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے،انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کی بجائے تعمیری تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عید شاپنگ،رقم مانگنے پر ظالم شوہر  کا بیوی پر تشدد،بیٹی اور بہو نے سبق سکھا دیا