وزیراعظم کی مدینہ منورہ آمد، گورنر نے شاندار استقبال کیا

Mar 20, 2025 | 21:21:PM

(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد، مدینہ منورہ آمد پر گورنر مدینہ عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد اراکین وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے کیا۔

وزیراعظم مسجد نبویؐ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے اور نماز تراویح میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم انوارالحق کے انتخاب کی قانونی حیثیت پر فیصلہ کل ہوگا

مزیدخبریں