لڑکی کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر امیر زادے کی کیفے پر فائرنگ

Mar 20, 2025 | 22:58:PM
لڑکی کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر امیر زادے کی کیفے پر فائرنگ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)لاہور میں امیر زادے نے کیفے کی لڑکی کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر عملے پر فائرنگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگنے سے کیفے کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

ملزم ہوائی فائرنگ کرتاہوا فرار ہوگیا، پولیس نے  کیفے کے منیجرعمر کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں ملک فیاض اعوان اور علی حسن کو نامزد کیا گیا ہے، دونوں ملزمان کالے رنگ کے ویگو ڈالے پرآئے تھے۔

ملزموں نے کالے شیشوں والے ویگو ڈالے پرجعلی نمبر پلیٹس لگا رکھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :ابوظہبی جانیوالی خاتون سے ایک کلو ہیروئن برآمد