وزیر اعظم اورآرمی چیف ملائشیا کا دورہ کریں گے،ملائشیائی ہائی کمشنر

کوشیش ہے کہ پاکستان, ملائشیا اور آسیان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہو, ملائشیائی ہائی کمشنر محمد اظہر مذلان کا افطار سے خطاب

Mar 20, 2025 | 23:07:PM

 (انور عباس)  پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مذلان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائشیا کے تعلقات میں حالیہ چند برسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے وزیراعظم شہباز شریف مئی میں ملائشیا کا دورہ کریں گے۔

 ملائشیائی ہائی کمشن میں افطار کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی کمشن محمد اظہر مذلان اور دیگر حکام نے شرکت کی اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجاے گیے۔ 

 افطار تقریب سے خطاب میں ملائشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مذلان نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے قریبی دیرینہ تعلقات ہیں اور حالیہ چند برسوں میں ان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر مئی میں ملائشیا کا دورہ کریں گے دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دی جا رہی۔

 چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی رواں ماہ کے اختتام پر ملائشیا کا دور کر رہے ہیں اور کوالالمپور میں پارلیمانی ملاقاتوں میں شرکت کریں گے، ملائشیائی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد انتہائی مثبت تاثرات ابھرے ہیں, محمد اظہر مزلان نے کہا کہ ملائشیا آسیان کی چئیرمین شپ برایے 2025 میں اہم کردار ادا کر رہا ہے, بطور ڈائیلاگ پارٹنر پاکستان کی حمایت کریں گے کوشیش ہے کہ پاکستان, ملائشیا اور آسیان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہو ملائشیائی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملائشیا میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے پرکشیش مواقع موجود ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ حلال سیاحت, پام آئل اور حلال گوشت کی صنعتوں کے قیام میں پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں حالیہ چند برسوں میں پاکستان اور ملائشیا کے تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے قبل ازیں ملائشیا کی تیز رفتار ترقی کے حوالے سے ایک دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان؛ طالبان نے امریکی قیدی جارج گلیزمین کو رہا کر دیا

مزیدخبریں