(امانت گشکوری) اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کیلئے سروس ٹربیونل کی تشکیل نو کر دی گئی ،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس خادم سومرو ٹربیونل کے چیئرمین مقررکئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز اعظم خان اور جسٹس امین منہاس ٹربیونل کے ممبرز ہونگے،ٹربیونل کے پاس ماتحت عدلیہ کے ججز کیخلاف انضباطی کاروائی کا مکمل اختیار ہوگا۔
اس سے قبل جسٹس طارق جہانگیری ٹربیونل کے چیئرمین تھے ،جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب طاہر ٹربیونل کے ممبران تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کھولنے کے معاملے پر حکومت کو آخری موقع دیدیا