کراچی : سمندری ہوائیں بحال،درجہ حرارت 36/38کے درمیان رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں طوفانی گرد آلود گرم اور تیز ہوائیں چلنے کے بعد آج سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی :سمندری طوفان 800کلو میٹر دور نکل چکا،شہر کاموسم شدید گرم رہنے کا امکان