شاہ محمود امن مشن پرنیویارک پہنچ گئے ،فلسطین پراسرائیلی مظالم بارے گفتگوکرینگے

May 20, 2021 | 10:07:AM
 شاہ محمود قریشی فلسطین امن مشن پر نیو یارک پہنچ گئے
کیپشن: شاہ محمود قریشی فلسطین امن مشن پر نیو یارک پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شاہ محمود قریشی فلسطین امن مشن پر نیو یارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق نیویارک میں پاکستانی سفارتخانے میں عشائیہ دیا گیا، جس میں صدر جنرل اسمبلی، ترکی، فلسطین، تیونس کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے شرکت کی۔

 ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی جارحیت کے شکار خطے کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے انسانی المیے کے تدارک کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:    ہم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے،صدر مملکت نے خط لکھ دیا