خاتون نے مارننگ شو میں ڈانس کیوں کیا؟ مہمان آپس میں گتھم گتھا۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا )نے مارننگ شو میں ڈانس پرفارمنس اور غیر اخلاقی الفاظ نشر کرنے پر نجی نیوز چینل کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔
پیمرا کی جانب سے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے 17 مئی 2021 کو نشر کیے گئے مارننگ شو پر نیو ٹی وی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔مزید کہا گیا کہ یہ نوٹس مارننگ شو میں مہمانوں کے مابین تکرار، نامناسب اور غیر اخلاقی الفاظ نشر کرنے اور شو کی میزبان کے غیرذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر جاری کیا گیا۔پیمرا نے مذکورہ معاملے پر نجی چینل سے 14 روز میں جواب طلب کیا ہے۔
— Report PEMRA (@reportpemra) May 18, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز کامیڈین باسط علی کی جانب سے نیو ٹی وی کے مارننگ شومیں ڈانس پرفارمنس پراعتراض کے بعد شوکے دیگرشرکاء اور کامیڈین کے درمیان لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔باسط علی نے خاتون کے ڈانس کو فحاشی قرار دیتے ہوئے نکتہ اعتراض اٹھایا کہ خواتین کو ڈانس کرنے کی اجازت کیوں دی جارہی ہے ، جس پرمیزبان نے کہا کہ اس بات کا فحاشی سے کوئی تعلق نہیں۔یہ تمام صورتحال لائیومارننگ شو کے دوران پیش آئی، باسط کی جانب سے غصے کے اظہار کے بعد پرفارم کرنے والی آرٹسٹ اور ان کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی، جبکہ دیگرشرکاء بھی کامیڈین پربھڑک اٹھے۔ اس دوران میزبان کی جانب سے صلح صفائی کی تمام کوششیں ناکام گئیں۔میزبان نےسوال اٹھایا کہ ” یہ میرا شو ہے ، آپ (باسط علی) کومارننگ شوکے فارمیٹ کا پتہ ہے تو آپ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ یہ فحاشی ہے”؟۔اس پرباسط علی نے کہا کہ معاشرہ خواتین کو ناچنے کی اجازت نہیں دیتا، ان سے پوچھا گیا کہ کیا معاشرہ انہیں مارننگ شومیں آنے کی اجازت دیتا ہے تو باسط نے کہا کہ نقالی اورکامیڈی میں کوئی حرج نہیں ، لیکن رقص کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
View this post on Instagram