ٹی20 سیریزکیلئے پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کا18رکنی اسکواڈ کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کےلیے ویسٹ انڈیز نے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ سیریز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف بھی اسی ٹیم کے ہمراہ میدان میں اترے گی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کیرون پولارڈ، شیلڈن کوٹرئیل، شیمرون ہیٹمائر، اوشین تھومس، کرس گیل، نکولس پورن، فیبین ایلن، ڈوئین براوو، فیڈل ایڈورزڈ، آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر، اکیل حسین، ایون لیوس، اوبیڈ مکوئے، سمنز اور ہیڈن کو بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنز کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز ٹیم کےلیے بہت اہم ہے۔
گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز نے شیڈول جاری کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم 21 جولائی سے24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مذکورہ دورے میں5 ٹی20 میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی20 میچز بڑھا دیے گئے تھے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 5ٹی 20میچز دو وینیوز باربا ڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیںگے، ٹی20 میچز27 اور 28جولائی کو بار باڈوس میں ہوںگے۔ٹی20 میچز31 جولائی، یکم اور 3اگست کو میچز گیانا میں کھیلے جائیںگے، اس کے علاوہ ٹیسٹ سیریز سے قبل 2 روزہ پریکٹس میچ بھی گیانا میں ہوگا، جمیکا میں پہلا ٹیسٹ12اور دوسرا ٹیسٹ 20اگست سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کا نٹے کا مقابلہ۔۔پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈو ل طے پا گیا