غزہ حملوں میں کمی دیکھنا چاہتا ہوں: جوبائیڈن کا نیتن یاہو سے مطالبہ

May 20, 2021 | 10:56:AM

(24 نیوز)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو  سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ آج ہی غزہ  میں اسرائیلی حملوں میں قابل ذکر کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ امریکی  صدر نے جنگ بندی کی حمایت کی ہے جبکہ امریکا کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ مطالبہ اس بات کا اشارہ ہےکہ صدر جوبائیڈن کا نیتن یاہوکی جنگی پالیسی پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہونےجو بائیڈن کوبتادیا ہے کہ اہداف کےحصول تک غزہ میں جنگی کاروائی جاری رہےگی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی ویکسین کا استعمال ارتغرل کے دیس میں ہوا ۔۔ ضرور پڑھیں

مزیدخبریں