تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اعلان چند گھنٹوں میں متوقع،،، مراد راس کا ٹویٹر پیغام

May 20, 2021 | 11:48:AM

Muhammad Zeeshan

(24نیوز)سرکاری ونجی سکولوں کی مزید بندش یا کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ جلد متوقع،صوبائی وزیرتعلیم  مراد راس نے سکولوں کی  بندش یا کھولنے سے متعلق 24گھنٹے اہم  قراردیدیئے۔

 تفصیلات کےمطابق سرکاری ونجی سکولوں کی مزید بندش یا کھولنے سے متعلق 24گھنٹے مزید اہم قرار،صوبائی وزیر تعلیم  مرادراس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ  24گھنٹوں میں سکول کھولنے کا یا نہ کھولنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جائےگا،عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 واضح رہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے اجلاس میں 24 مئی سے ایسے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے جبکہ سات جون تک بتدریج تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے، لاہور میں 14 فیصد شرح ہونے کے باعث مزید انتظار کرنا پڑے گا،24 مئی سے آوٹ ڈور سروس کے ساتھ ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، مزارات ، سنیما، ان ڈورجم اور پارکس بدستوربند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’سرکاری ملازمین ‘‘کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ

مزیدخبریں