عمران خان ملک تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے : بلاول بھٹو

May 20, 2021 | 12:20:PM
عمران خان ملک تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے : بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ملک کو خیراتی ادارے کی طرز پر چلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک میں مجموعی طور پر اتنی تباہی نہ ہوئی کہ جتنی تباہی ایک اکیلے عمران خان پھیلاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بلاول بھٹو کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے حواری پرویز مشرف کی طرح لوٹ مار کے بعد ملک کو تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے۔خدشہ ہے کہ اگر عمران خان کا اقتدار اپنی مدت پوری کرگیا تو ملک دیوالیہ نہ ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کو اتنا بدحال کرچکے ہیں کہ آئندہ آنے والی حکومتیں دہائیوں تک ان زخموں کا ہرجانہ بھرتی رہیں گی۔آئندہ کئی نسلوں نے عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ادا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ننھے بچے کی ماں کیساتھ گانا گنگنانے کی کوشش،،، ویڈیو نے مسکراہٹیں بکھیر دیں

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان کا سب سے بڑا جرم ملک کے نوجوانوں کی امیدوں کا قتل ہے۔عمران خان کو معاشی بحران ورثے میں نہیں ملا بلکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا ہے۔ایک ایسا حکمران کیسے ملک چلاسکتا ہے کہ جس کی باتوں کو کوئی سنجیدہ لینے تک کو تیار نہیں۔ کرونا وائرس کی وبا تو بعد میں آئی ہے، عمران خان اس سے پہلے ہی ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے۔پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے اپنے انتخابی حلقوں میں مہنگائی کے مارے  عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان بدترین سیاسی، انتظامی اور مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا زویا ناصر اور کرسٹن بیٹزمین نے علیحدگی اختیار کرلی ؟