دبئی سے آنیوالے 60مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

May 20, 2021 | 12:24:PM

(24نیوز)پشاور باچا خان ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والے 60 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق،مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ٹیسٹ دوبارہ کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافروں میں دوبارہ ٹیسٹ میں بھی  60 مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ،پی آئی اے اور ایمریٹس ایرلائن آج صبح باچاخان ایرپورٹ پر لینڈ ہوچکی ہے۔مسافروں کے شور شرابے پر انتظامیہ نے ائرپورٹ سیکیورٹی کو طلب کرلیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام اباد اور لاہور کے ائرپورٹ پر مسافروں کے ٹیسٹ نیگیٹیو آتے ہیں،مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اندر کوئی بھی سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہا ہے، ائرپورٹ عملے کے 32 ارکان پہلے سے کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ابھی تک 80 مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے ریسکیو 1122 کی ایمبولنس کو باچہ خان ائیر پورٹ  پر تعینات کر دیا گیا ،مسافروں کو ایمبولینسوں میں پولیس سروسز ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں قرنطینہ  کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    فضائی مسافروں کی کیٹگری اے اورکیٹگری بی ختم کردی گئی

مزیدخبریں