غیر قانونی ٹرانزیکشن کیس، زرداری کی پہلی طلبی منسوخ

May 20, 2021 | 12:32:PM
غیر قانونی ٹرانزیکشن کیس، زرداری کی پہلی طلبی منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے 8 ارب روپے کی مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی پہلی طلبی ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 3 کی کاز لسٹ سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی ٹرانزیکشن کا کیس نکال دیا گیا۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کے باعث پر ہجوم پیشی کو فی الحال منسوخ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  آصف علی زرداری کو متبادل تاریخ پر طلب کیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں: ’ہائے نی میرے موٹو‘۔۔ جھگڑے کے بعد 101 کلو وزنی روسی خاتون ایسا کیا کیا کہ شوہر مارا گیا