کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر اعلیٰ کی درجنوں ارکان اسمبلی سے ملاقات

May 20, 2021 | 13:10:PM
کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر اعلیٰ کی درجنوں ارکان اسمبلی سے ملاقات
کیپشن: وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے48 گھنٹوں میں 50 سے زائد ارکانِ پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی بغیر وقت لیئے  ملاقات کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں جہانگیر ترین گروپ کے ارکان بھی شامل ہیں، وزیرِاعلیٰ پنجاب نے 1 گھنٹہ ارکانِ اسمبلی سے ملاقات کے لیے مقرر کر دیا، عثمان بزدار صبح 10 سے 11 بجے تک ارکانِ اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئےکا کہا کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے دروازے تمام ارکان اسمبلی کے لئےکھلے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا  ارکانِ اسمبلی کی مشاورت سے اہم فیصلے کئے جاتے ہیں، ہر شہر کو ترقیاتی پیکیج دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید   کہا  کہ بغیر وقت لئے ارکان ملاقات کر سکتے ہیں، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمیشہ ارکان اسمبلی کو ساتھ لے کر چلا ہوں۔
 یہ بھی پڑھیں: ’ہائے نی میرے موٹو‘۔۔ جھگڑے کے بعد 101 کلو وزنی روسی خاتون ایسا کیا کیا کہ شوہر مارا گیا