(24نیوز)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ایک بار پھر پنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان2018 کے الیکشن میں پی پی 10 راولپنڈی سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چند روز قبل بھی چودھری نثار کی حلف اٹھانے کی خبریں زیرگردش تھیں لیکن چودھری نثار نے خود ان خبروں کی تردید کردی تھی۔ اب انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد دوبارہ اپنا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان اگلے ہفتے صوبائی اسمبلی کا حلف لیں گے ۔ چودھری نثار علی خان لاہور روانگی سے قبل اپنے قریبی دوستوں کو اعتماد میں بھی لیں گے۔