(24نیوز)کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری۔۔ پی سی بی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، ہم اب ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں،جون میں ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت کرنے پر پی سی بی اسٹاف کا مشکور ہوں۔
پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی.فریقین کے درمیان آن لائن اجلاس آج دوپہر کو ہوگا، جس کی تفیصلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔