اسرائیل کی بربریت جاری،فلسطینی شہدا کی تعداد227 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گیارہ روز سے جاری حملوں میں 64 بچوں اور38 خواتین سمیت 227 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ وحشیانہ حملوں میں سکولز، یونیورسٹیز اور ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ رہائشی عمارتیں بھی تباہ کر دی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے عالمی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فوجی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک اس کے مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو پیغام بھیجا ہے کہ آج سے کشیدگی میں کمی کی توقع ہے جس سے جنگ بندی کی راہ ہموار ہوگی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ ایک یا دو روز میں میں جنگ بندی کی توقع ہے۔اسرائیل نے غزہ پر مزید سو سے زائد حملے کئے، حماس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے راکٹ داغے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کی فوری امداد کرنے کی اپیل کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ حملوں میں کمی دیکھنا چاہتا ہوں: جوبائیڈن کا نیتن یاہو سے مطالبہ