وزیر اعظم کاچینی ہم منصب کو ٹیلی فون ۔۔پاک چین تعلقات کو 70سال مکمل ہونے پر مبارکباد

May 20, 2021 | 13:31:PM
وزیر اعظم کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو
کیپشن: وزیر اعظم کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب کوٹیلی فون،70 ویں سالگرہ پر پاک چین سفارتی، دوطرفہ تعلقات اور ویکسین کے تعاون پر  تبادلہ خیال 
 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہم منصب اور چینی قیادت کو مریخ پر چینی خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ پر مبارکباد پیش کی، اس نے چین کی بڑھتی ہوئی تکنیکی قابلیت کو ظاہر کیا،دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں وزرائے اعظم میں پاک چین تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر گفتگوہوئی۔
 وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان اور چین نے اپنے تعلقات کو "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" میں تبدیل کردیا،پاک چین اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا پرچم بردار منصوبہ ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس نے معاشی سرگرمی ، روزگار پیدا کیا ہےاس سے دوطرفہ اور علاقائی تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر وزیر اعظم نے ہم منصب کو مبارکباد پیش کی ،وزیر اعظم نے کرونا وائرس سے لڑنے میں پاک چین تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے کرونا ویکسین کی فراہمی پر چین کی پاکستان کو جاری مدد کو سراہا،پاکستان میں ویکسین تیار کرنے کی سہولت کے قیام کے لئے این آئی ایچ کو مدد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:      اونچی چھلانگ۔۔۔چین کا خلائی مشن مریخ پر لینڈ کرگیا