راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل معاملہ ایوان بالا پہنچ گیا 

May 20, 2021 | 13:55:PM

(24نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی نےراولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری کیلئے سینٹ میں تحریک التواء جمع کروادی ۔

 تفصیلات کے مطابق سینیٹر کامران مرتضی نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کردیا،   تحریک التوا  کے متن میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور آر ڈی اے کا اس واقعہ میں کیا کردار رہا ہے ، نیب اور ایف ائی اے نے اس واقعہ میں ابتک کیا تفتیش کی، پارلیمانی کمیٹی رپورٹ تیار کرے اس واقع میں کون ملوث ہے۔تحریک التوا میں رنگ روڈ اسکینڈل پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:    رنگ روڈ اسکینڈل: کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونیکا ثبوت نہیں ملا: فوادچودھری

مزیدخبریں