(24 نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سنئیر سیاستدان جاوید ہاشمی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکےانکی خیریت دریافت کی اور ان کے گھر گرائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ٹیلفون پر جاوید ہاشمی کی خیریت دریافت کی، انہوں نے حکومت کی جانب سے جاوید ہاشمی کے گھر گرائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت اور انتظامیہ انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر جاوید ہاشمی کو یقین دلایا کہ جمعیت علماء اسلام آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نا اہل حکمرانوں کے جانے کا وقت قریب اگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ حملوں میں کمی دیکھنا چاہتا ہوں: جوبائیڈن کا نیتن یاہو سے مطالبہ