وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کابلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل

May 20, 2021 | 15:22:PM
فرخ حبیب کا بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل
کیپشن: فرخ حبیب کا بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول زرداری لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کی سیاست کے وارث ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب  نے کہا ہے کہ  بلاول زرداری کیلئے فلاحی ریاست کے تصور کو سمجھنا ناممکنات میں سے ہے،عمران خان نے "احساس" کے ذریعے عوام کو ریاست کے نئے تصور سے روشناس کروایا، فرزند زرداری کی جماعت کی معاشی حکمت عملی لٹیروں کی تجوریاں بھرنے تک محدود تھی۔

واضح رہے کہ فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان وباء کے باوجود غریبوں کی فلاح کو معاشی حکمت عملی کا محور بنائے ہوئے ہیں،بلاول زرداری کے اتحادیوں نے ملک کو دیوالیہ پن کی دہلیز پر چھوڑا، عمران خان نے بلاول زرداری کے اتحادی شریف خاندان کی آلائشوں سے معیشت کو پاک کیا،ملک سے بھاگنے والے بھی ہم نہیں بلاول زرداری کے اتحادی ہیں، منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کی دولت باہر بھجوانے کی رسم بلاول اور اسکے اتحادی شریفوں نے پروان چڑھائی۔

 خیال رہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے اندر 14 ارب کی گندم خود غائب کرکے نام چوہوں کا لگا دیا جاتاہے، سندھ حکومت نے 5 ارب روپے کوویڈ ریسپانڈ کے لئے بجٹ میں مختص کئےلیکن چھ ماہ میں ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا گیا،گزشتہ 10 سالوں میں بجلی اور گیس کے شعبے میں ہونے والی کرپشن کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں، عمران خان اپوزیشن میں تھے تو اپنی عمر بھر کی کمائی پاکستان لیکر آئے،آج سمندر پار پاکستانی عمران خان پر اعتماد کے باعث ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری فکر نہ کریں، چور بازاری کا سلسلہ دوبارہ شروع نہ ہوپائے گا، جلد یا بدیر قوم کا لوٹا گیا مال واپس کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    ای چالان ادا نہ کرنیوالے اب بچ نہیں سکیں گے۔۔ ۔ نئی حکمت عملی تیار