اس سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 124.97 فیصد بڑھی

May 20, 2021 | 15:28:PM
پٹرولیم مصنوعات مہنگی
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایک سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات 124.97 فیصد تک مہنگی کی گئیں،جون 2020 سے مئی 2021 تک پیٹرولیم مصنوعات 44 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک مہنگی  کی گئیں

تفصیلات کے مطابق اسی عرصے میں مٹی کے تیل کی قیمت 124.97 فیصد بڑھی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 103.59 فیصد اضافہ کیا گیا ،پیٹرول 45.64 فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 38.19 فیصد مہنگا کیا گیا ،جون 2020 سے مئی 2021 تک پیٹرول 34 روپے 04 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ،پیٹرول کی قیمت 74 روپے 52 پیسے سے بڑھ کر 108 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے61 پیسے فی لیٹر بڑھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 80 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 110 روپے 76 پیسے لیٹر ہوگئی ،جون 2020 تا مئی 2021 لائٹ ڈیزل 39 روپے 51 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ،لائٹ ڈیزل کی قیمت 38 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 77 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ،مٹی کے تیل کی قیمت 35 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر ہوگئی 

جون 2020 سے اب تک عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 76.92 فیصد بڑھی،اسی عرصے میں خام تیل کی قیمت 39 ڈالر سے بڑھ کر 69 ڈالر فی بیرل ہوگئی

یہ بھی پڑھیں:    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان