ہندو انتہا پسند جماعت نے ما ہرہ خان کو بڑی دھمکی د ے دی

May 20, 2021 | 18:06:PM

(24 نیوز)ہندو انتہا پسند جماعت نونرمن سینا کے سینما ونگ کے صدر امیا کھوپکر نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی فنکار کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اس سے متعلق ہما را وا ضح مو قف ہے کہ پاکستانی فنکا رو ں کو کا م کی اجا زت ہر گز نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطا بق سیاسی جماعت کا یہ ردعمل اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے جب ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہیں بھارتی پراجیکٹس کی پیشکش ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی
 ماہرہ خان نے 2017 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ”رئیس“ میں کام کیا تھا۔ تاہم وہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی وجہ سے اپنی فلم کی تشہیری مہم میں شریک نہیں ہوسکی تھیں۔
 چند روز قبل ہی ماہرہ خان نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی نے مجھے غمگین کردیا۔ میں خود بھارت میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کرچکی ہوں اور سمجھتی ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے فنکاروں سے ایک ساتھ کام کرکے اپنا تجربہ شیئر کرنے کا موقع چھین لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھا رت میں تباہی لیکن اسی طو فان میں اداکارہ د پیکا نے فحش رقص کی ویڈیو بنا کر وا ئرل کر دی

مزیدخبریں