(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ مافیا ہمیں ناکام نہیں کر سکتا ،ہم انشااللہ بڑے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لائیں گے ۔
ماشکیل نوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کسی حکومت کو ماضی میں اتنے بڑے خسارے اور قرضے نہیں ملے،قرضوں کی قسطیں ادانہ کرتے تو ڈیفالٹ کرجاتے،ملک ڈیفالٹ کر جائے تو مالی مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کسی کو دوسری باری نہیں دیتے ، ہماری کارکردگی پر خیبرپختونخوا میں ہمیں دوسری باری ملی،وزیراعظم نے کہاکہ پہلے سال میں معیشت کو سنبھالا ،دوسرے سال کورونا آگیا،پاکستان واحد ملک ہے جس نے کورونا پر قابو پایا اور معیشت کو بھی بچایا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مافیاز کو خوف ہے کہیں ہم کامیاب نہ ہو جائیں ،وفاق میں اقتدار میں آئے تو پہلے دن ہی کہاگیاحکومت ناکام ہو گئی ، انہوں نے کہاہم اس ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں،مافیا کو خوف ہے ہم کامیاب ہو گئے توان کی سیاسی موت ہو جائے گی ،
ان کاکہناتھا کہ مافیا بلیک میل کرتا ہے کیونکہ یہ خود کو قانون سے بالاترسمجھتے ہیں ،مافیا چاہتا ہے انہیں این آر او دیا جائے یا کوئی سہولت دی جائے ۔وزیراعظم نے کہاکہ قانون کی بالادستی کے بعدمعاشرے ترقی نہیں کرسکتے ،ان لوگوں کو اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے،مافیا ہمیں بلیک میل کرناچاہتے ہیں ،مافیاز خودکو قانون سے بالاتررکھنا چاہتے ہیں ،دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ این آر او دو یا پھر حکومت گراد یں گے۔
انہوں نے کہاکہ جہاں قانون برابرکی سطح پر نہیں ہوتاوہاں جنگل کاقانون ہوتا ہے،چاہتے ہیں پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم کریں ،ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانوں اورانصاف کے اہم کردار ہیں ،ملک بھر میں ایک ہی تعلیمی نصاب لا رہے ہیں ،یکساں تعلیمی نصاب کے باعث معاشرے میں توازن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری حدود میں اضافہ سے ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں، وزیراعظم