(24 نیوز)چودھری نثار اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،چودھری نثار نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارکباد دی۔
ملک سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر ہلچل مچنے کاامکان ہے ، ذرائع کاکہناہے کہ چودھری نثار علی خان اور ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، چودھری نثار نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارکباد دی،دونوں رہنماﺅں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
ذرائع کاکہناہے کہ چودھری نثار سوموار کو لاہور پہنچیں گے ،چودھری نثار کی سوموار کو اپوزیشن لیڈر شہبازشرف سے ملاقات متوقع ہے، شہبازشریف سے ملاقات کے موقع پر حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی ہاں کبھی ناں۔۔ چودھری نثار کا پھر حلف اٹھانے کا فیصلہ