بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کو ہسپتال کے بجائے گیسٹ ہاﺅس میں کورونا ویکسین لگانے پر تنقید کا سامنا 

May 20, 2021 | 19:17:PM
بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کو ہسپتال کے بجائے گیسٹ ہاﺅس میں کورونا ویکسین لگانے پر تنقید کا سامنا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کو ہسپتال کے بجائے گیسٹ ہاﺅس میں کورونا ویکسین لگانے پر تنقید کا سامنا کر نا پڑا۔

ویکسی نیشن کیلئے مقامی ہسپتال میں دیگر لوگوں کی طرح جگہ مختص تھی مگر کلدیپ کو ایک گیسٹ ہاﺅس کے لان میں ویکسین لگائی گئی جس پر کافی اعتراض کیا جا رہا ہے،کھلاڑی کے ساتھ خصوصی سلوک کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خود کلدیپ یادیو نے ہی سوشل میڈیا پرتصویر شیئر کرتے دوسرے لوگوں کو بھی ویکسین لگوانے کی ہدایت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی