(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوکرائن کے کیبنٹ آف منسٹرز کا دورہ کیااوریوکرائن کے وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم اور سٹریٹجک انڈسٹریز کے وزیر سے الگ الگ ملاقات کیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک بامقصد اور طویل مدتی تعلقات کو وسعت دے سکتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یوکرائن کے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے اس سے قبل یوکرائن کے وزیردفاع سے بھی ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آرمی چیف نے یوکرائن کے ملٹری ٹیسٹ سائٹ کا دورہ کیا،آرمی چیف نے فیلڈٹیسٹ، مختلف ہتھیاروں اوردفاعی آلات کا معائنہ کیا،آرمی چیف نے یوکرائنی فوجی تجربات میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاوَن دوطرفہ تعلقات کا اہم جزو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری نثار اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال