وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس خارج

May 20, 2021 | 19:54:PM
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس خارج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نقیب شہزاد کی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف حنیف عباسی کی 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ بار بار طلبی کے باوجود حنیف عباسی نہ تو خود پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کرسکے جس پر عدالت نے عدم ثبوت و حاضری کی بنا پر کیس خارج کردیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین سمگلر کہنے پر وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس دائر کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو کوئی خطرہ نہیں۔۔شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں۔۔شیخ رشید