سرکاری ملازمین کی موجیں، 25 فیصد سپیشل الاونس دینے کی منظوری

May 20, 2021 | 20:12:PM
سرکاری ملازمین کی موجیں، 25 فیصد سپیشل الاونس دینے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو 25فیصد سپیشل الاونس ملے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 15 اور10فیصدسپیشل الاونس کی تجاویزمسترد کردیں۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملازمین کو 25فیصد سپیشل الاونس دینے کی ہدایت کی ہے۔ گریڈ 1سے 19تک 7 لاکھ 21 ہزار سے زائدصوبائی ملازمین کو سپیشل الاونس دیا جائے گا۔
پہلے سے سپیشل/ایگزیکٹو الاونس لینے والے ملازمین شامل نہیں ہوں گے۔ جون میں سپیشل الاونس تنخواہوں میں شامل کردیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم ہمارے دست و بازوہیں، ان کے مسائل کا احساس ہے۔ بجٹ میں بھی صوبائی ملازمین کے لئے خوشخبری ہوگی۔ 
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی اراضی نیلام، بوٹے نے کتنے میں خریدی؟