عثمان بزدار اور ترین گروپ کا رابطہ ۔۔ معاملات طےپا گئے

May 20, 2021 | 20:48:PM

(24 نیوز) ذرائع کے مطابق حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔ سینئر وفاقی وزرا نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا جس کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کوششیں رنگ لے آئیں اور جہانگیر ترین گروپ نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جس کے بعد ترین گروپ کو باضابطہ طورپر وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات کی دعوت دیدی گئی ۔ گروپ کے ارکان اب بجٹ میں حکومت کو ووٹ دیں گے۔
جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات وفاقی وزرا کے سامنے رکھے تو انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ پنجاب حکومت سے متعلق ان کے اعتراضات کو دور کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے وفاقی وزرا کے سامنے یہ مطالبہ بھی رکھا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے، خبریں ہیں کہ حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان ہفتے کو دوبارہ ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی کل پنجاب اسمبلی میں خطاب کریں گے، سعید اکبر نوانی پہلے سپیکر سے ملاقات کرکے ہاوس میں تقریر کا وقت دینے کی درخواست کریں گے، سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں خطاب کے دوران کھل کر ترین گروپ کے تحفظات بیان کریں گے ، ترین گروپ کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے بھی اسمبلی فلور پر آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی موجیں، 25 فیصد سپیشل الاونس دینے کی منظوری

مزیدخبریں