بھار ی رقم کے عوض ا میر ترین شخص سے شادی۔۔ الزامات پراداکارہ غنا علی بھی میدان میں آگئیں

May 20, 2021 | 20:59:PM

(24 نیوز)چار دن قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ غنا علی نے امیر شخص سے دوسری شادی کی افواہوں کے بعد تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق غنا علی نے 16 مئی کو انسٹاگرام اور فیس بک پر عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ’نئی زندگی‘ کے آغاز سے متعلق بتایا تھا، جس کے بعد جلد ہی ان کی شادی کی دوسری تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر غنا علی اور ان کے شوہر تصاویر کے ساتھ یہ دعوے بھی کیے گئے کہ اداکارہ نے امیر شخص سے دوسری شادی کی۔متعدد سوشل میڈیا پیجز اور شوبز ویب سائٹس کی خبروں میں سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے والے افراد کی پوسٹس کو بنیاد بنا کر بتایا گیا کہ غنا علی نے کراچی کے ایک امیر ترین شخص سے دوسری شادی کی ۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کو انگلینڈ کے ویزے کے حصول میں مشکلات
 ایک شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا غنا علی نے کراچی کے عمیر نامی امیر شخص سے شادی کی، جس کی پہلے سے ہی شادی ہوئی ہے اور انہیں ایک بچہ بھی ہے۔مذکورہ رپورٹ میں غنا علی کے شوہر کی مبینہ طور پر پہلی بیوی اور بچے کے ساتھ تصاویر بھی دی گئیں۔


متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے بھی اپنی پوسٹس میں دعویٰ کیا کہ غنا علی نے پیسوں کی خاطر امیر شخص عمیر سے شادی کی، جو پہلے سے ہی شادی شدہ اور بچے کے والد ہیں۔ کئی صارفین نے اداکارہ کے شوہر کو ’زائد العمر اور زائد الوزن‘ بھی قرار دیا۔


تاہم اداکارہ نے پیسوں کی لالچ میں شادی شدہ اور بچے کے والد سے دوسری شادی کرنے کی خبروں پر کوئی جواب نہیں دیا، البتہ انہوں نے شوہر کے ساتھ شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر کو شیئر کیا مگر انہوں نے شوہر کا تعارف نہیں کروایا۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی

مزیدخبریں